گڑھی تیغو کچہ: ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز اور پولیس آپریشن میں بڑی کامیابی

گڑھی تیغو کچہ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ناپرکوٹ تھانے کی حدود میں بیر پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق، پولیس کی جوابی کارروائی میں بدنامِ زمانہ فریدو تیغانی گینگ کا سربراہ فرید تیغانی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی ملان مزاری تیغانی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 16 کلو مواد برآمد

فرید تیغانی متعدد سنگین جرائم، جن میں ہائی وے ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، اور پولیس اہلکاروں کی شہادتیں شامل ہیں، کا اہم ملزم تھا۔ وہ 33 مقدمات میں مطلوب تھا اور شکارپور کچے میں ہنی ٹریپ کے ذریعے متعدد افراد کو اغوا کرنے میں بھی ملوث رہا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔

 

 

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق، گزشتہ 25 دنوں سے جاری اس آپریشن میں اب تک 12 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

58 / 100

One thought on “گڑھی تیغو کچہ: ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز اور پولیس آپریشن میں بڑی کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!