کراچی: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 16 کلو مواد برآمد

کراچی: پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ کھارادر، عیدگاہ، گارڈن، اور نیپئر کی حدود سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزیب، محمد فیضان عرف میڈا، سعد علی، عامر، اور یاسر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قائدآباد: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

 

 

پولیس کے مطابق، ملزمان سے 16 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم محمد فیضان عرف میڈا اس سے قبل بھی گٹکا ماوا سپلائی کے دو مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

59 / 100

One thought on “کراچی: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 16 کلو مواد برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!