...

بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار شہید، 6 دہشت گرد مارے گئے

تشکر نیوز: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 7 اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے فورسز نے جرات اور بہادری سے پسپا کیا۔

گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی والدہ کا چالیسواں؛ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 فوجی جوان وطن کی دفاع میں جان کی قربانی دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔ 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ دہشت گرد کو زندہ نہ بچنے دیا جائے۔

 

 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن اور استحکام کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور اس کی قربانیاں پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

62 / 100

One thought on “بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار شہید، 6 دہشت گرد مارے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.