ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی خفیہ معلومات پر کارروائیاں، 8 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ مختلف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 گٹکا/ماوا سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری، گارڈن، چاکیواڑہ، کلاکوٹ، اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

منشیات فروشی میں ملوث مطلوبہ خواتین گرفتار، بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 38 کلو گرام گٹکا/ماوا اور 3 پیکٹ JM برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد رمضان عرف بھنگری، ہارون، عبدالغفور، قادر، الٰہی بخش، زین، طلب، اور ایاز علی عرف دھماکا رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

62 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی خفیہ معلومات پر کارروائیاں، 8 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!