...

پاکستان میں بی ای ٹیک (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی پہلی تعلیمی بنیاد

کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا جب نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (NTC) نے پاکستان میں بی ای (ٹیک) آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام کی منظوری دی۔ یہ پروگرام علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، جو طلبہ کو جدید عملی مہارتوں سے آراستہ کرے گا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی کورنگی میں کامیاب کارروائی

پروگرام کا بنیادی مقصد گریجویٹس کو صنعت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، اور اس میں 70 فیصد مواد عملی نوعیت کا ہوگا۔ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (NTC) کے ماہرین نے حالیہ دورے کے دوران سر سید یونیورسٹی اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی جدید سہولیات، نصاب، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور ان سب کو اطمینان بخش قرار دیا۔ ماہرین نے نصاب میں بین الاقوامی معیار کے جدید مضامین شامل کرنے کی سفارش بھی کی، جس سے پروگرام کی معیار میں مزید اضافہ ہوا۔

اس موقع پر سر سید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر (QEC) ڈاکٹر محمد ریحان، ایڈیشنل رجسٹرار زبیر حمیدی اور چیئرمین ڈاکٹر ولیج حیدر کے علاوہ یونیورسٹی سے منسلک ماہرین تعلیم جیسے ڈاکٹر زبیر احمد شیخ (وائس چانسلر محمد علی جناح یونیورسٹی)، پروفیسر غضنفر اللہ خان (UIT) اور غلام محمد صاحب (ممبر NTC) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

ماہرین نے اس پروگرام کو پاکستان کی صنعتوں کے لیے انقلابی قدم قرار دیا اور یقین ظاہر کیا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دیگر یونیورسٹیوں کے لیے رہنمائی کا باعث بنے گا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.