محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی کورنگی میں کامیاب کارروائی

کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات شرجیل انعام میمن، سیکرٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس اورنگزیب اکبر پہنور اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کراچی ریاض حسن کھوسو کی ہدایت پر کورنگی کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کی۔

سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی

یہ کارروائی کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ نزد ویٹا چورنگی، ضلع کورنگی کراچی میں کی گئی جہاں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شیراز ولد میر زئی خان اور سعید ولد صادق کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کا تعلق منشیات فروش گھرانے سے ہے اور وہ پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران، ٹیم کورنگی نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ معیار کی 3 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

اس کارروائی میں ای ٹی او خواجہ وسیم کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 31/2024 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا، "ہمیں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کی بھرپور کوششیں کرنی ہیں۔” انہوں نے پاکستان کے لیے "ایک قوم، ایک جان، منشیات سے پاک پاکستان” کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

59 / 100

2 thoughts on “محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی کورنگی میں کامیاب کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!