ناظم آباد کی حدود میں 28 اکتوبر کو سروس روڈ فائن سی این جی پمپ کے قریب پیٹرول پمپ مینیجر سے 43 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔ واردات کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں 476/24 ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناظم آباد پولیس نے تفتیش کے دوران تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت امیر جان ولد کمداد، لطف علی ولد غلام علی، اور نثار احمد ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان میں سے ایک، کیشیئر نثار، نے پیٹرول پمپ مینیجر کے کیش لے جانے کی معلومات فون پر ملزمان کو فراہم کی تھیں۔ پولیس نے لوٹی ہوئی رقم میں سے چار لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔