کورنگی پولیس سے مقابلے میں زخمی ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا

تشکر نیوز: کورنگی پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا، جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق، ملزم مہدی حسن کا ماضی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں دس سے زائد مقدمات درج ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ، چاقو حملے کی دھمکی

ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، جس کے مطابق وہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے، اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے کئی ہوشربا انکشافات کیے ہیں، جن کے مطابق اس کا گروہ شہر بھر میں 150 موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے میں ملوث ہے۔

ملزم نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں پنجاب اور بلوچستان میں اپنے کارندوں کو فروخت کرتے ہیں۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے 100 سے زائد موٹرسائیکلیں چھینی ہیں، جن میں 125 سی سی اور 150 سی سی کی موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔

مزید انکشافات میں ملزم نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چھیننے کے ساتھ ساتھ قیمتی موبائل فونز اور پرس بھی چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ 2020 میں زمان ٹاؤن پولیس سے مقابلے کے دوران زخمی ہو کر گرفتار ہوچکا تھا۔

 

 

ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے کہا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کورنگی ملک عامر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

63 / 100

One thought on “کورنگی پولیس سے مقابلے میں زخمی ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!