ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تھانہ کلفٹن/بوٹ بیسن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

کراچی: (تشکُّر نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی جانب سے تھانہ کلفٹن/بوٹ بیسن میں قائم جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا، جس میں 08 ہائی ٹیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Green Card Wait Times Explained: 1.8 Million Immigrants Waiting for U.S. Permanent Residency

افتتاحی تقریب میں ایس پی کلفٹن، CPK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد سونی، عامر چوٹانی، ذیشان حبیب، خرم، عرفان ابوبکر، احمد، عمر بٹ، تیمور مصطفی اور دیگر معززین و پولیس افسران نے شرکت کی۔ مراد سونی نے اس منصوبے کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے CPK کی ٹیم اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروجیکٹ کو کامیابی سے چلانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ کلفٹن کے علاقے میں نصب کیے گئے 08 سی سی ٹی وی کیمروں میں جدید اے این پی آر (نمبر پلیٹ شناخت کرنے والے) ہائی ریزولیوشن کیمرے شامل ہیں، جو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پہچاننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

 

 

ان جدید کیمروں کی تنصیب کا مقصد ساؤتھ زون میں جرائم کو کنٹرول کرنا اور بروقت ملزمان کی گرفتاری کو ممکن بنانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور ان کی ٹیم نے کراچی پولیس چیف، ایس پی کلفٹن اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

56 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تھانہ کلفٹن/بوٹ بیسن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!