رحیم یار خان پولیس کا کچے کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن: خطرناک ڈاکو مختار شیخ ہلاک

تشکر نیوز: رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اندھڑ گینگ کے سرگرم رکن، مختار عرف ودھایا شیخ کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ وہ پولیس کو مطلوب تھا اور اغواء برائے تاوان کے مرکزی ملزم کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

سندھ میں غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کا حکم

آپریشن بستی سعید عباسی کے عقب موضع داعوالہ میں کیا گیا، جہاں پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔ پولیس کی کارروائی پر مسلح ملزمان نے اندھارے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مختار شیخ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

 

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ رحیم یار خان پولیس کچے سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کے خاتمے کے مشن پر کاربند ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!