سندھ پولیس کانسٹیبل بھرتی کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

سندھ پولیس نے پولیس کانسٹیبل (BPS-07) کے عہدے کے لیے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ انٹرویوز 7 اور 8 ستمبر 2024 کو ہونے والے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔

حیدرآباد رینج کے امیدواروں کے انٹرویوز 15 نومبر 2024 سے 13 دسمبر 2024 تک IBA پبلک اسکول حیدرآباد میں ہوں گے۔ انٹرویو شیڈول کے مطابق:

افغان طالبان آئندہ ہفتے پہلی بار اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

حیدرآباد: 15 سے 20 نومبر

مٹیاری: 21 سے 23 نومبر

جامشورو: 23 سے 25 نومبر

ٹنڈو محمد خان: 25 سے 26 نومبر

ٹنڈو والا یار: 27 سے 29 نومبر

بدین: 30 نومبر سے 3 دسمبر

سجاول: 5 دسمبر

ٹھٹھہ: 6 دسمبر

دادو: 7 سے 13 دسمبر

ہر ضلع کے امیدواروں کے لیے مخصوص تاریخیں اور وقت طے کیا گیا ہے۔ انٹرویوز کا آغاز ہر دن صبح 7 بجے ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے متعلقہ مرکز میں پہنچیں۔

One thought on “سندھ پولیس کانسٹیبل بھرتی کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!