اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد/ملتان/کراچی/گوجرانوالہ: (تشکُّر نیوز) اے این ایف کی تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مقامات پر کی گئی چار کامیاب کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 40.74 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر مکینوں کا احتجاج

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں اسلام آباد میں پارک روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 676 عدد نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیاں کراچی ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں ایک پارسل کی تلاشی کے دوران مردانہ بنیانوں میں جذب شدہ 34.390 کلو آئس آسٹریلیا بھیجے جانے سے قبل برآمد کر لی گئی۔ مزید برآں، ڈسکہ بازار گوجرانوالہ روڈ کے قریب ایک ملزم سے 4.8 کلو چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!