پاکستان نیوی نے مزارِ اقبال پر گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی

لاہور: (تشکر نیوز) مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر ایک پُروقار تقریبِ تبدیلیٔ گارڈ منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مزارِ اقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھالے، جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد رخصت ہوا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکہ: 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تھے، جنہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گارڈز کی تعیناتی کے بعد ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے پاک بحریہ کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں، مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

 

تقریب میں سول و ملٹری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

62 / 100

One thought on “پاکستان نیوی نے مزارِ اقبال پر گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!