جنوبی وزیرستان: شہداء کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا، آبائی علاقوں میں سپرد خاک

راولپنڈی (تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 نومبر 2024ء کو ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

28 ویں سالانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹرز کانفرنس: عالمی امن کے چیلنجز کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اجاگر

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ (عمر 38 سال، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان (عمر 30 سال، ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ (عمر 28 سال، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود (عمر 37 سال، ضلع کرک) شامل ہیں۔ شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

 

نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریب میں عسکری و سول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

55 / 100

One thought on “جنوبی وزیرستان: شہداء کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا، آبائی علاقوں میں سپرد خاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!