کراچی (تشکر نیوز) سرجانی ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی بجائے مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کو گرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم بلڈنگ انسپکٹر فیصل خان، منصور نبی اور ڈائریکٹر عامر کمال جعفری جال سازی کرکے لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں۔ زرائع
ذرائع کے مطابق گراؤنڈ پلس فور کی تعمیرات سے پانچ لاکھ روپے اور گراؤنڈ پلس ٹو سے تین تین لاکھ روپے کی وصولیاں کی جا رہی ہیں۔ ان غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات بھی سامنے آئیں، جن سے مبینہ طور پر رقوم لی گئیں:
- ایس آر 24، 25، سیکٹر 4-بی، سرجانی: گراؤنڈ پلس 4 فورتھ فلور
- ایس آر 45، سیکٹر 4-اے، سرجانی: گراؤنڈ پلس 4 فورتھ فلور
- بی-15، 16، سیکٹر 7-بی، سرجانی: سی این جی پمپ کی پیٹرول پمپ میں تبدیلی
- ایس بی 158، سیکٹر 4-بی، سرجانی: گراؤنڈ پلس 2 سیکنڈ فلور
- ایس بی 153، سیکٹر 4-بی، سرجانی
- ویسٹ/گڈاپ، آر-48، 49، اور سی-4، الغفور ریزیڈنسی، سرجانی: گراؤنڈ پلس فرسٹ فلور
ڈی جی صاحب فوری انکواری کریں اور ایسے افسران کی سسپینڈنٹ کریں