پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج کوئٹہ میں جلسے کے اعلان پر پولیس کی بھاری نفری کو ہاکی گراؤنڈ جلسہ گاہ تعینات کردیا گیا جبکہ گراؤنڈ کے مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا۔
کبھی میں کبھی تم کے پروموشنل پوسٹرز سے نعیمہ بٹ کے غائب ہونے پر شائقین نالاں
تشکر نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے، ہاکی گراؤنڈ کے مرکزی دروازے کو بھی جلسے کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے، جبکہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جلسہ ہر صورت ہوگا، کارکن 2 بجے تک ہاکی گراؤنڈ پہنچ جائیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق امن و امان کے خدشات ہیں اور سیکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہوگا، خلاف قانون اگر کوئی بھی اقدام کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب اسٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں جبکہ حکومت نے کھیلوں کے گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔