تشکر نیوز: تھانہ اورنگی پولیس نے گٹکا ماوا کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان بھاری مقدار میں تیار مضر صحت گٹکا ماوا رکشہ میں لوڈ کر کے سپلائی کرنے جا رہے ہیں۔
ضلع کیماڑی: تھانہ موچکو پولیس کی اسپارکو روڈ پر کاروائی
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نبیل خان کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کے رکشے سے 26 کلو سے زائد (400 پڑیاں) تیار گٹکا ماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی میں استعمال ہونے والے رکشہ کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے پولیس کی کامیاب کاروائی کی تفصیلات فراہم کی اور کہا کہ ملزمان کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔