کورکمانڈر پشاور کی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں فیکلٹی اور کیڈٹس سے ملاقات

صوابی (تشکر نیوز): کورکمانڈر پشاور لیفیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں فیکلٹی اور کیڈٹس کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے کیڈٹس کو دور جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تکنیکی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور اس کے مثبت استعمال کے حوالے آگاہی فراہم کی۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مشترکہ مشق حریماؤ مارخور II کا آغاز

لیفیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ "کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم پر منحصر ہے اور تعلیم ہی وہ طاقت ہے جس سے قومیں اپنے مقام کو حاصل کرتی ہیں۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے اور اس کا منفی استعمال نوجوانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو اس کے مثبت استعمال کی تربیت دی جانی چاہئے۔

 

 

ملاقات کے دوران کیڈٹس نے کورکمانڈر پشاور سے موجودہ حالات میں سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات کورکمانڈر نے تفصیل سے دیے۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں اس طرح کی خصوصی نشستوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

56 / 100

One thought on “کورکمانڈر پشاور کی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں فیکلٹی اور کیڈٹس سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!