...

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مشترکہ مشق حریماؤ مارخور II کا آغاز

پبی (تشکر نیوز): پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کے درمیان ماؤنٹین وارفیئر اور انسداد دہشت گردی کے ڈومین میں دوسری دو طرفہ مشترکہ مشق "حریماؤ مارخور II” کا آغاز ہوگیا۔ یہ مشق 4 نومبر کو شروع ہوئی اور دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب کا دورہ، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

مشق کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں کیا گیا، جہاں پاکستانی فوج اور ملائیشیا کے فوجی کمانڈو دستوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔

اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے فوجیوں کی مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانا تھا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ مشق سے دونوں افواج کے درمیان تجربات اور مہارت کے تبادلے کے مواقع پیدا ہوں گے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید تقویت فراہم کریں گے۔

 

 

مشق میں شریک افسران اور جوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشترکہ تربیتی مشق سے دونوں افواج کو اہم تجربات حاصل ہوں گے اور ان کی مہارت میں اضافہ ہوگا۔

62 / 100

One thought on “پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مشترکہ مشق حریماؤ مارخور II کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.