کراچی (تشکر نیوز): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لئے پُرعزم ہے۔
اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 18 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اس موقع پر 150 ویں جی ڈی پی، 96 ای سی، 106 اے ڈی اور 26 ویں اے اینڈ ایس ڈی، نویں ایل او جی، اور 132 ویں سی ایس کورسز کے کیڈٹس نے گریجویشن مکمل کی اور سلامی پیش کی۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سندھو بھی تقریب میں شریک تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
جنرل مرزا نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کے مفاد میں ہے، اور پاکستان اس مقصد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا عہد کرتا ہے۔