رضویہ پولیس کی کارروائی: MNP فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) رضویہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موبائل نیٹ ورک تبدیل کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان، ظہیر اور ولید، نے متعدد شہریوں سے موبائل سم نیٹ ورک تبدیل کرنے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

وفاقی کابینہ کا فیصلہ: تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے پر عملدرآمد شروع

پولیس کے مطابق 4 رکنی گروہ مختلف موبائل کمپنیوں کی سمز دوسرے نیٹ ورک پر منتقل کرنے کے بہانے شہریوں سے موبائل فونز لیتے تھے اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاز کیش یا دیگر اکاؤنٹس کا اندازہ لگاتے تھے۔ بعد ازاں، ملزمان شہری کو دوسری سم دے کر اصل سم بھی واپس کر دیتے، لیکن اس دوران ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر قرضہ بھی لے لیتے تھے۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ ملزمان روزانہ 6 سے 7 اکاؤنٹس سے رقم نکالتے تھے اور دو اکاؤنٹس سے تقریباً 30 سے 40 ہزار روپے کی رقم نکلتی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک مشین اور متعدد بلینک سمز برآمد کر لی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ روز ملزمان کے طریقہ واردات کی تفصیلات ایک ویڈیو بیان میں منظر عام پر آئیں۔

63 / 100

One thought on “رضویہ پولیس کی کارروائی: MNP فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!