پاکستان سرمایہ کاروں کو مفت ویزا فراہم کرے، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا خطاب

تشکر نیوز: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے اپنے دروازے کھولتے ہوئے انہیں مفت ویزا جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے ہوٹل تک سرمایہ کاروں کی آمد کو یادگار بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مستقل مزاج اور محنتی ہیں اور انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ محنت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اعتماد کا فقدان: اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے دوران وزیر دفاع کی چھٹی کردی

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، یو اے ای کو جب برے حالات کا سامنا تھا تو سب سے پہلے پاکستان نے اس کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے بانی کی تعلیمات اور ہدایات پر عمل کر کے ہم کامیاب ہوئے، یو اے ای کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی رہا ہے۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تاہم یہ نوجوان ملک سے باہر جا کر محنت کرتے ہیں۔ ملک میں نوجوانوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ یہاں رہ کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔

 

 

انہوں نے مشرف کے دور میں زرعی شعبے کی مضبوطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کا زرعی اسٹرکچر مضبوط تھا، اور پاکستان کی مصنوعات دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے تنہا معاشی استحکام ممکن نہیں بلکہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سندھ میں توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

61 / 100

One thought on “پاکستان سرمایہ کاروں کو مفت ویزا فراہم کرے، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!