ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے، ان کے الیکٹورل ووٹ مطلوبہ 270 کی حد سے تجاوز کر گئے۔ کاملا ہیرس کو 226 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں، جبکہ ٹرمپ 47 ویں صدر کے طور پر 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی کامیاب کارروائی، بحرین جانے والی پرواز سے 296 گرام ہیروئن برآمد

ٹرمپ کو درکار الیکٹورل ووٹ ملنے کے فوراً بعد ان کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا، اور کچھ دیر بعد ٹرمپ ویسٹ پام بیچ میں اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔

ایوان نمائندگان میں ریپبلکن 176 نشستیں جیت کر آگے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس نے 139 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سینیٹ میں ریپبلکن اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے مزید 12 نشستیں جیت کر اپنی مجموعی نشستیں 51 کرلیں، جبکہ ڈیموکریٹس نے 10 نشستیں جیت کر سینیٹ میں مجموعی طور پر 42 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں فلوریڈا، الاباما، مسیسیپی، اوکلاہوما، میسوری، ساوتھ کیرولائنا، ٹینیسی، کینٹکی، انڈیانا، ویسٹ ورجینیا، یوٹاہ، مونٹانا، ایریزونا اور آرکنساس شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن، نیو ہیمپشائر، الینوئے، میری لینڈ، نیو جرسی، کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس، نیبراسکا، ہوائی، ورجینیا، ورمونٹ، مینے اور کولمبیا سے کامیابی حاصل کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر بننے کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ سوئنگ ریاستوں کے نتائج میں نارتھ کیرولائنا میں ٹرمپ کو 16 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں، جبکہ جارجیا، پینسلوینیا اور وسکانسن میں بھی انہیں برتری حاصل ہے۔ مشی گن میں کاملا ہیرس کو برتری حاصل ہے، اور ایریزونا میں سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ نیواڈا میں پولنگ ختم ہوچکی ہے اور گنتی جاری ہے۔ مجموعی طور پر ان ریاستوں میں 93 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔

امریکا میں انتخابات اور تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اطراف میں 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگائی گئی ہے اور کیپیٹل کی عمارت کے گرد بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبار بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

دوبارہ منتخب ہونے والے کانگریس کے اراکین میں فلسطینی نژاد راشدہ طلیب، مسلمان امیدوار آندرے کارسن اور الہان عمر شامل ہیں۔ راشدہ طلیب نے مشی گن، آندرے کارسن نے انڈیانا اور الہان عمر نے مینیسوٹا میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی نژاد امیدوار سلیمان لالانی بھی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکا کے صدارتی انتخاب میں کل 538 الیکٹورل ووٹ ہیں، جن میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ الیکٹرز 17 دسمبر کو صدر اور نائب صدر کے لیے ووٹ ڈالیں گے، جبکہ ان کی گنتی 6 جنوری 2025 کو ایوان نمائندگان میں ہوگی۔ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔

 

 

کانگریس میں ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان میں چار نشستوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو دو ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

57 / 100

One thought on “ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!