تشکر یوز: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایئرپورٹ اور سیکیورٹی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اور اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔
26ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
وزیر داخلہ سندھ نے سیکیورٹی آڈٹ کرنے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا حکم دیا۔ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دی کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز (ایسٹ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ)، ایس پی یو، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی، قانون نافذ کرنے والے دیگر نمائندے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد غیرملکی باشندوں کے حوالے سے ایس او پیز ترتیب دینا اور سیکیورٹی پر مشتمل ذمہ داریاں عائد کرنا ہے۔ انہوں نے ایئرپورٹ کے اطراف اور اندرونی حصوں میں فول پروف سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے مزید سی سی ٹی وی کیمراز نصب کرنے کے احکامات بھی دیے۔
اجلاس میں ہر ادارے اور افسران کی ذمہ داریوں کے حوالے سے جامع ایس او پیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔