شاہ لطیف پولیس نے بھتہ خوری اور اغواء کی دھمکیوں میں مطلوب ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق شہری کی بروقت اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص اسے ایک کروڑ روپے بھتہ دینے اور اس کے بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کیں اور شاہ لطیف کے علاقے سے مطلوب ملزم آفتاب ولد الطاف حسین کو گرفتار کرلیا۔ دوران تلاشی، ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
تفتیش کے دوران ملزم آفتاب نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے مالک سے بھتہ وصول کرکے اسی رقم سے کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔