وزیر اعلیٰ سندھ کا سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب اور دیگر افسران کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کی اہمیت اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیوژن سینٹر کے قیام کے لیے گزشتہ سال 772 ملین روپے کی منظوری دی گئی تھی، جس کا پروجیکٹ قومی ادارہ این آر ٹی سی نے مکمل کیا ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس جدید سینٹر سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے آف لائن اور آن لائن ڈیٹا بیس کو مربوط کیا گیا ہے، جس سے فیصلوں میں مؤثریت آئے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے اور حکومت سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے بہادر اور تربیت یافتہ جوانوں پر فخر ہے، جنہوں نے اپنے فرض کی ادائیگی میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کا عزم اور ہمت قابل تعریف ہے اور دہشت گردوں کی سرکوبی میں اس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

 

 

انہوں نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پولیس کو جدید آلات، مراعات اور تربیت فراہم کی ہے اور پولیس و دیگر ونگز کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔

62 / 100

One thought on “وزیر اعلیٰ سندھ کا سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!