سندھ میں 176 پیٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم

کراچی (تشکر نیوز) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کرنے والے 176 پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے تحت کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر، اور لاڑکانہ کے کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ان پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کریں۔

کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں، متعلقہ کمشنرز کو خط کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ ان پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

 

محکمہ داخلہ نے مزید ہدایت دی ہے کہ صوبے کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ پیٹرول کے معیار اور فروخت کی نگرانی ممکن ہو۔ 176 پیٹرول پمپس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور ان کی فہرست متعلقہ کمشنرز کو ارسال کی جا رہی ہے۔ کارروائی کے بعد محکمہ داخلہ کو رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

56 / 100

One thought on “سندھ میں 176 پیٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!