...

داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے شہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے شہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

کراچی(تشکُّر نیور اخبار) موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کی جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے، داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے ماحولیاتی تحفظ کا ایک منفرد اقدام شروع کیا ہے۔ تقدس مآب ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی رہنمائی میں کمیونٹی نے ہر ماہ دو دن ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں انفرادی شرکت کے لیے وقف کرنے کا عہد کیا ہے۔ تقدس مآب نے انفرادی اور سرکاری دونوں سطحوں پر شجرکاری اور صفائی کے اقدامات میں وسیع پیمانے پر شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ کمیونٹی نے اس مخصوص منصوبے کا آغاز ایک آگاہی سائیکلنگ ریلی کے ساتھ کیا، جس کے بعد بن قاسم پارک میں درخت لگانے کا پروگرام شروع ہوا۔300 سے زائد صحت کے شوقین افراد نے پروگرام میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں 110 درخت لگائے گئے۔اگلے دن 25 دسمبر قائداعظم کے یوم پیدائش کو اولڈ سٹی ایریا میں صفائی کی ایک جامع مہم چلائی گئی۔ کمیونٹی رضاکاروں نے، وزیر مذہبی ڈاکٹر انیق احمد اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ، بوہرا پیر مارکیٹ سے سٹی کورٹ تک تقریباً 2 کلومیٹر کے راستے کی صفائی کا کام کیا۔ کچرا ہٹانے کے علاوہ، رضاکاروں نے تعمیراتی ملبے کوصاف کیا اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن KMC کے تعاون سے سیوریج کے اوور فلو کے مسائل سے نمٹا۔
کمیونٹی کے ترجمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر ہر فرد مہینے میں صرف دو دن ایسی ماحولیاتی کوششوں کے لیے وقف کرے تو اس کے اثرات ایک پائیدار، صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان کے قیام میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے الڈ سٹی ایریا میں صفائی مہم جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.