چاہت فتح علی خان نے بلاول کے خلاف حلقہ این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
کاشف رانا عرف چاہت فتح علی نے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
لاہور(تشکُّر نیوز ویب ڈیسک آن لائن )معروف گلوکار چاہت فتح علی خان نے گائیکی کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
سماء نیوز سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، این اے 128 سے 25 امیدواروں نے اپنےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اور اسی حلقہ سے بلاول بھٹوزرداری بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔کاشف رانا عرف چاہت فتح علی نے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں چاہت فتح علی خان کا کہناتھا کہ ’میرے پاکستانیوں میں خوشیاں بانٹنے کیلئے آ گیا ہوں ، آج میں نے آپ کیلئے این اے 128 سے قومی اسمبلی کا لیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ، میرے کاغذات بھی جمع ہو گئے ہیں، میں چاہتاہوں کہ آپ میں رہوں ،آپ کی خدمت کروں آپ کے ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں ۔