وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ کیا، جس کے ہمراہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے دورے کا آغاز کورنگی کاز وے سے کیا، جہاں پی ڈی ملیر ایکسپریس وے نیاز سومرو نے ان کا استقبال کیا۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی

نیاز سومرو نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملیر ایکسپریس وے کی تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبے کی مجموعی لمبائی 38.89 کلومیٹر ہے، جو جام صادق برج سے کاٹھور برج تک پھیلا ہوا ہے۔ منصوبے میں 6 انٹر ایکسچینج شامل ہیں، اور اس کا رائٹ آف وے 100 میٹر ہے۔

مزید برآں، تین پلوں اور ایک انڈر پاس کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، جس میں 2 ٹول پلازہ اور 5 ویٹ سیکشن شامل ہیں۔

 

 

یہ منصوبہ 12 مئی 2022 سے شروع ہوا اور 11 نومبر 2024 تک مکمل ہونا ہے، لیکن کام میں رکاوٹوں کی وجہ سے اسے 30 جولائی 2025 تک مکمل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ کے الیکٹرک کی تنصیبات ہیں۔

62 / 100

2 thoughts on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!