سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل، عبدالرشید سولنگی، نے شارع فیصل پر جاری بیوٹی فکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
کراچی میں 12 نومبر تک گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان، سردی دسمبر کے وسط میں متوقع
ڈائریکٹر جنرل نے عمارتوں کے مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی تجاویز لی۔ بیوٹی فکیشن مہم کا آغاز 24 عمارتوں سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہر کی بیرونی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ مہم ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیربلدیات سعید غنی نے اس کام کی ذمہ داری SBCA کو سونپی تھی۔ مہم کے دوران، پہلے 20 عمارتوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن کی تعداد اب بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر میں 14 عمارتوں میں سے 9 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 10 عمارتوں میں سے 5 کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
سولنگی نے کہا کہ صاف ستھری عمارتیں اور صحت مند ماحول شہریوں کی ذہن سازی اور غیر ملکی مہمانوں پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔