وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (تشکر نیوز) – وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 1.35 روپے مہنگا کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 247.03 روپے سے بڑھ کر 248.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 251.29 روپے سے بڑھ کر 255.14 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت دیوالی کی تقریب

نوٹیفکیشن کے مطابق، مٹی کا تیل 1.48 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 2.61 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کا تیل 163.02 روپے سے کم ہوکر 161.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 150.12 روپے سے کم ہو کر 147.51 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

 

 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا اور اگلے 15 روز تک نافذ العمل رہے گا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!