سچل انویسٹیگیشن پولیس نے رکشہ گینگ کے کارندوں کو عدالت میں پیش کر دیا

کراچی (تشکر نیوز) – سچل انویسٹیگیشن پولیس نے رکشہ گینگ کے کارندوں کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ واردات کا شکار شہریوں نے ملزمان کو شناختی پریڈ میں شناخت کر لیا۔

نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائی: عارضی سکونت ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک اور کرایہ دار گرفتار

ملزمان، جو شہریوں اور مسافروں کو منزل پر پہنچانے کے دوران جیب کاٹ لیتے تھے، اگر موقع نہ ملے تو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کیا کرتے تھے۔ یہ گینگ وارداتیں کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں فرار ہو جاتا تھا۔

دوران تفتیش، ملزمان عبدلکریم، سکندر، اور رب نواز نے بے شمار وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری رکھنے کا عزم کیا ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔

 

 

66 / 100

One thought on “سچل انویسٹیگیشن پولیس نے رکشہ گینگ کے کارندوں کو عدالت میں پیش کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!