تشکر نیوز: کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد غلام، سید ذاکر اور طراز خان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 300 لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایک مزدا گاڑی (رجسٹریشن نمبر JP-9377) برآمد کی، جو کہ مبینہ طور پر اسمگل شدہ ڈیزل کی سپلائی کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل کی سپلائی اور فروخت میں ملوث تھے۔ برآمد شدہ ڈیزل اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔