کراچی پولیس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس 15 مددگار پیٹرولنگ کاروں کی تقسیم

کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس 15 مددگار کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پیٹرولنگ کاروں کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی لیگل، ڈی ایس پی پولیس 15 مددگار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ہمیں جنگ کیلئے مجبور نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان

اے ڈی آئی جی ایڈمن نے تقریب میں پولیس 15 مددگار کو فراہم کی جانے والی نئی پیٹرولنگ کاروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پیٹرولنگ کاروں کا معائنہ کیا اور پولیس چیف نے یونٹ کے افسران و ملازمان سے ملاقات کر کے پولیس 15 مددگار کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

پہلے مرحلے میں ایڈیشنل آئی جی نے پندرہ پیٹرولنگ کاریں مختلف یونٹس کو سپرد کیں، جن میں سات کاریں ساؤتھ، چھ ایسٹ، ایک سینٹرل، اور ایک پولیس 15 افس ایئرپورٹ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

 

 

67 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!