پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن

اسلام آباد، 31 اکتوبر 2024: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی "المحمدی” کو انجن کی خرابی کے باعث امداد فراہم کی اور 23 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل دور سمندر میں پھنس گئی تھی۔

ہمیں جنگ کیلئے مجبور نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان

پی این ایس ذوالفقار نے فوری طور پر کشتی المحمدی کی ڈسٹریس کال پر جواب دیا۔ رابطہ ہونے پر کشتی کے عملے نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور انجن کی خرابی کی اطلاع دی۔ پی این ایس ذوالفقار نے اپنی طبی اور تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کیں، جنہوں نے زخمی ماہی گیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور کشتی کے انجن کی مرمت کی۔ علاوہ ازیں، مزید دو بیمار ماہی گیروں کو بھی طبی امداد دی گئی۔

 

 

پاک بحریہ کی جانب سے بحر ہند اور بحیرہ عرب کے خطے میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحری جہاز تعینات کیے جاتے ہیں جو سمندر میں دیگر بحری جہازوں کو امداد فراہم کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی آپریشن بحر ہند میں سفر کرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!