تین ہٹی میں بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاج، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

تشکر نیوز: تین ہٹی کے علاقے میں بجلی اور پانی کی مسلسل بندش کے خلاف عوام نے احتجاج کیا، جس کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کی پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری طور پر بجلی و پانی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

کے الیکٹرک کی کنڈا مافیا کے خلاف بڑی کارروائی: صدر اور گلستان جوہر میں 1,300 سے زائد کنڈے ہٹائے گئے

مظاہرین نے شکایت کی کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، اور رامسوامی سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں ہر دو دن بعد 48 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈیرھ گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے، جس سے عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

 

 

احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی لوڈشیڈنگ ان کے روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، اور انہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک بجلی اور پانی کی فراہمی کو بحال کرے اور عوام کی مشکلات کو ختم کرے۔

61 / 100

One thought on “تین ہٹی میں بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاج، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!