پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ؛ 5 افراد جاں بحق

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق، اس واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت کا اظہار افسوس

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں اور صوبے کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر کے سزا دلوانے کا عزم ظاہر کیا۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم کے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں اور ان شرپسند عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے عزم کو ایسے بزدلانہ حملے کمزور نہیں کر سکتے۔

59 / 100

One thought on “پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ؛ 5 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!