پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ روسی وفد کی قیادت روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی و صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے دوران مشترکہ فوجی مشقوں اور پاک فضائیہ کے آلات کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے جیسے امور زیر بحث آئے۔ ایئر چیف مارشل نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرنل جنرل فومین نے پاک فضائیہ کی حالیہ ترقیات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

51 / 100

One thought on “پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!