سندھ میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس، مؤثر اقدامات کی ہدایات

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی سربراہی میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جیز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، اور سی پیک/ایس پی یو کے نمائندوں سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، اہم گرفتاریاں

اجلاس کے دوران چینی باشندوں، ماہرین اور عملے کو جاری منصوبوں پر فراہم کردہ سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ سندھ میں جاری سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر سطح پر مضبوط اور مربوط بنایا جائے۔

 

 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس سے وابستہ غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے مجموعی امور کو حکومت سندھ کے تعاون سے مزید مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین اور صنعتی زونز کے نمائندوں کے ساتھ شیڈول اجلاس ترتیب دیے جائیں تاکہ حفاظتی اقدامات پر نظرثانی کی جا سکے۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!