ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی کورنگی کا پولیو ویکسینیشن مراکز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے صبح سویرے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5 کے قریب واقع یو سی آفس میں قائم پولیو ویکسینیشن مرکز کا دورہ کیا۔ اعلیٰ افسران نے پولیو مرکز پر موجود پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی اور انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا لیاقت آباد پولیو ویکسینیشن مرکز کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی کا جائزہ

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے ہیں۔ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرکے اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔

57 / 100

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی کورنگی کا پولیو ویکسینیشن مراکز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!