ضلع ملیر میں پولیو مہم کے آغاز کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے مہم کے لیے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
ایس ایس پی ملیر نے پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے یہ مہم انتہائی اہم ہے، اور ہر ممکن اقدام کے ذریعے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ملیر میں جاری پولیو مہم کے دوران 700 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار، لیڈی پولیس اور سادہ لباس میں موجود اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ مہم کو محفوظ اور کامیاب بنایا جا سکے۔