وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی، یہ غلط نظریہ ہے کہ کسان سے حکومت گندم خریدتی ہے، کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے اور مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے۔
گیری کرسٹن کے استعفیٰ پر قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا
حافظ آباد میں وزیراعلیٰ کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، کسان کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی لیکن جہاں مجھے عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے وہاں کسان بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہے، مجھے ایسی پالیسیز بنانی ہیں کہ میرے کسان بھائیوں کو نقصان نہ ہو اور کسان کارڈ اس سلسلے کی سب سے بڑی کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے ہم براہ راست کسان تک پہنچ رہے ہیں، بیچ میں کوئی مڈل مین، کوئی آڑھتی اور کوئی بلیک میلر نہیں ہوگا، میرا مقصد تھا کہ کسان بھائیوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے اور انہیں کسی آڑھتی اور مڈل مین کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی غلط نظریہ ہے کہ کسان سے حکومت گندم خریدتی ہے، کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے اور مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے۔