پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر میں کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، خضدار، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پاکستان سنی تحریک کے تحت مظاہرے ہوئے، جہاں "بھارت مردہ باد” اور "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
ضلع کیماڑی کی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کارروائی، 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار
مظاہروں میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ، مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن غلام مرتضیٰ قادری، اور کراچی کے امیر محمد فرقان قادری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ فہیم الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی آزادی سے پہلے ہی کشمیر پر تسلط کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کی تھی، اور 27 اکتوبر 1947 کو رات کی تاریکی میں اپنی فوج کو کشمیر میں داخل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنا انصاف کا قتل ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے اور انتہا پسند ہندوؤں کی آبادکاری کر رہا ہے۔
فہیم الدین شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سنی تحریک کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے ان کا سیاسی، سفارتی، اور اخلاقی ساتھ دیتی رہے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔
شیخ نے مزید کہا کہ اگر حکومت جہاد کا اعلان کرتی ہے تو انشاء اللہ پاکستان کا پرچم ممبئی پر لہرایا جائے گا۔