ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن کی ہدایت پر تصویر محل چوکی انچارج عثمان خان نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ایک کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر وسیم شاہ نامی ملزم کو 51 کے قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، پارلیمان کی مضبوطی کیلیے مل کر چلنے کا عزم
ملزم چوری اور ڈکیتی کے جرائم میں ملوث ہے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ وہ ایک عادی مجرم ہے اور ماضی میں مختلف جرائم کی وجہ سے جیل جا چکا ہے، جن میں شامل ہیں:
ڈیفنس 231A
عزیز بھٹی 34/392
ملیر سٹی 34/392
ملیر سٹی 231A
پاپوش نگر A.381
ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔