تشکر نیوز: نئے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی، نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اُن سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
ایران کا اسرائیلی حملوں کا کامیاب دفاع، تہران اور دیگر علاقوں میں میزائل حملے ناکام
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، اعلیٰ عدلیہ کے ججز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور، گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے، جس میں قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام شامل کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چیف جسٹس بننا ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ عدل و انصاف کے نظام کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدل و انصاف کا نظام بہتر ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملک کی ترقی میں مدد ملے گی۔
اسی طرح، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔