وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس: ایف بی آر کی وصولیوں اور ورکرز ویلفیئر فنڈز پر بات چیت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ ایف بی آر نے 2014 سے 2021 تک سندھ کے 500 صنعتی یونٹس سے 22 بلین روپے کی وصولیاں کی ہیں۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن: 12 ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ایف بی آر 2016-2017 کے دوران ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز ویلفیئر پارٹیسپیشن کے فنڈز بھی سندھ سے جمع کر رہا ہے، جو ابھی تک صوبے کو منتقل نہیں کیے گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ فنڈز صرف صوبے کا حق ہیں، اور وفاقی حکومت سے بات چیت کر کے یہ فنڈز واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

 

 

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ محنت کشوں کے بچوں کو مفت تعلیم اور یونیفارم فراہم کرتا ہے، اور ہر محنت کش کی بیٹی کی شادی کے لیے دو لاکھ روپے کی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!