تشکرنیوز: ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اے ڈی علی خان نے پنجے گاڑھ لئے ۔ غیرقانونی تعمیرات کےلئے کھل کر پیدا گیری کھل کر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی اور وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا نام استعمال کررہا ہے ۔
کراچی میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر
بلڈنگ کنٹرول کے سارے قاعدے قانون ایک طرف رکھ دیے ۔۔ ذرائع کے مطابق علی خان دعوے کرتا ہے کہوہ یہ سب کچھ ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کے ایما پر کررہا ہے اس لئے جو کام کرانا ہے ان سے کرائیں کیونکہ سارا سسٹم ان کے پاس ہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر آصف رضوی نے زبانی طور پر احکامات دیے ہیں کہ کوئی بھی اے ڈی یا بلڈنگ انسپکٹڑ فار کرکے اپنے دستخط سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کرسکتا ۔
ڈپٹی ڈائریکتر سائننگ اتھارٹی ہیں لیکن علی خان اس حکم کی خلاف ورزی کرتےہوئے اپنے دستخط سے کئی سائٹوں پر مکینوں کو نوٹس دے کر آیا ہے ۔ یہ غیرقانونی کام ہے کیونکہ اس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے دستخط نہیں ہیں۔۔
زرائع کے مطابق علی خان اپنی حدود عبور کررہا ہے اور کھل کر کہہ رہا ہے کہ گلشن اقبال اور جوہر میں میرا سسٹم آگیا ہے اور وہ ڈی جی اور وزیربلدیات کے کہنے پر یہ کررہا ہوں یہی نہیں اس نے دو تین سال پرانے ایسے گھروں کو بھی نوٹس دے دیے ہیں جن کے مکین پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تعمیر نہین کرسکے تھے اور اب جیسے تیسے کرکے ان کی تعمیر کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق علی خان کا خاص ہدف کمرشل پروجیکٹس ہیں جہاں سے وہ کھل کر پیدا گیری کرتا ہے
واضح رہے کہ علی خان گلشن اقبال اور جوہر میں اے ڈی ہے اور یہاں اس نے دھڑلے سے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی اور وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا نام استعمال کرکے لوٹ مار شروع کی ہوئی ہے ۔۔ علی خان سینیر بلڈنگ انسپکٹر ہے لیکن کام اے ڈی والے کررہا ہے ۔۔ وہ لوگون کو کھل کربتاتا ہے کہ یہ میرا سسٹم ہے ۔۔ ڈی جی کے احکامات پر ساری ریکوری میں کروں گا۔۔ ذرائع کے مطابق وہ کمرشل سائٹوں سے بھتے پکڑر ہا ہے ۔ماضی میں اس کا نام لوٹ مار کے حوالے سے خاصا معروف رہا ہے