فیکٹ چیک: شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے

پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے سینیئر اداکار شفقت چیمہ کو فالج کا اٹیک ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے، محمد اورنگزیب

ایک روز قبل متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے یہ خبر شائع کی تھی کہ شفقت چیمہ کے دماغ کی شریان میں خون جم گیا، جس باعث وہ قومہ میں چلے گئے۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شفقت چیمہ کو پہلے بھی دماغی شریانوں کا مسئلہ ہوا تھا، اب ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شفقت چیمہ دماغی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے۔

لیکن ان کے بیٹے نے والد کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر کو جھوٹا قرار دیا۔

شفقت چیمہ کے بیٹے شہریار چیمہ نے تشکر امیجز سے بات کرتے ہوئے والد کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو نمونیہ بخار کی شکایت تھی، جس وجہ سے وہ انہیں مقامی ہسپتال لے گئے تھے لیکن اب وہ گھر پر ہیں اور ان کے والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شہریار چیمہ نے اس سے قبل ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے والد کے فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں بھی بتایا کہ انہوں نے والد کو نمونیہ کی شکایت کی وجہ سے نجی ہسپتال میں عارضی طور پر داخل کروایا لیکن اب وہ گھر پر ہیں اور ان کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شفقت چیمہ کی عمر 62 سال سے زائد ہے اور وہ 500 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

مدرسے سے تعلیم یافتہ شفقت چیمہ حافظ قرآن بھی ہیں جب کہ ان کے والد بھی دینی عالم تھے۔

انہوں نے پنجابی فلموں میں ولن کے کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی غنڈے کے کردار ادا کیے، تاہم بعد ازاں اردو میں بننے والی فلموں میں بھی وہ ولن کے طور پر نظر آئے۔

 

 

جدید پاکستانی فلموں میں شفقت چیمہ کو انتہائی کم دیکھا گیا، اگر انہیں کسی نئی فلم میں کاسٹ بھی کیا گیا تو انہیں مختصر کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا۔

61 / 100

One thought on “فیکٹ چیک: شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!