تشکرنیوز: واٹر کارپوریشن نے شہر میں مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں اور والوز کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، تین مقامات پر مرمتی کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ چوتھے مقام پر کام تیزی سے جاری ہے۔
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی کارروائیوں میں شدت، شہر بھر میں عمارتوں کا انہدام
ترجمان کے بیان کے مطابق، ریڈ لائن منصوبے کے دوران یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹر کارپوریشن کی مین لائن میں ہونے والے دونوں بڑے برسٹ بھی مرمت کر دیے گئے ہیں، اور ایک وال کو نصب کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے وال کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کینجھر جھیل سے دریائے سندھ تک پانی کی سطح بڑھا دی گئی ہے، اور آج رات لائنوں کو چارج کیا جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔
گزشتہ دو روز سے شہر میں بغیر کسی وقفے کے ایک وقت میں چار مختلف مقامات پر مرمتی کام جاری تھا۔